Main » 2010»October»25 » رہبر معظم حضرت آیت اﷲسید علی خامنہ ای کے فرمان کو فرقہ ورانہ مقاصد کیلئے استعمال نہ کیا جائے۔ شیخ مرزا علی
8:54 AM
رہبر معظم حضرت آیت اﷲسید علی خامنہ ای کے فرمان کو فرقہ ورانہ مقاصد کیلئے استعمال نہ کیا جائے۔ شیخ مرزا علی
[size=7]رہبر معظم حضرت آیت اﷲسید علی خامنہ ای کے فرمان کو فرقہ ورانہ مقاصد کیلئے استعمال نہ کیا جائے۔ شیخ مرزا علی گلگت ( امامیہ نیٹ نیوز) شیعہ علماء کونسل ، جے ایس او گلگت ڈویژن اور مرکزی شیعہ طلباء ایکشن کمیٹی گلگت بلتستان کے زیر اہتمام مرکزی امامیہ جامع مسجد گلگت میں محسن ملت شیخ غلامہ حیدر نجفی و شہدائے سانحہ 13 اکتو بر 2005 ء کی برسی منعقد کی گئی برسی کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے شیخ مرزا علی نے کہاکہ ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت رہبر معظم حضرت آیت اﷲ سید علی خامنہ ای کے فرمان کو لوکل اخبارات میں ٹوڈ مروڈ کر پیش کیا جارہا ہے جس کے ذریعے فرقہ واریت کو ہوا دی جارہی ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ۔ آیت اﷲ سید علی خامنہ ای کے اس فرمان کو اپنی حقانیت کی دلیل سمجھنے والے غلطی پر ہیں کیونکہ مکتب تشیع دوسرے فرقوں کے مقابلے میں زیادہ امہات المومین و اصحاب رسول کا احترام کر تا ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ اس فرمان کو اتحاد بین المسلمین کیلئے استعمال کیا جائے نہ کہ انتشار کیلئے ۔ مرحوم شیخ غلام حیدر نجفی کی شخصیت پر روشنی ڈالتے ہو ئے انہوں نے کہا کہ شیخ غلام حیدر نجفی کی خدمات نا قابل فراموش ہیں ۔ مرحوم شیخ کے نہ صرف ملت جعفریہ بلکہ پورے گلگت بلتستان کے پسماندہ عوام کے حقوق کے حصول اور سیاسی و مذہبی حوالے سے قابل قدر خدمات ہیں جنہیں آنیوالی نسلوں تک یاد رکھا جائیگا اور مرحوم کی طرز زندگی ہم سب کیلئے مشعل راہ ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ مکتب تشیع وہ واحد مکتب ہے جو اس وقت پورے عالم اسلام کی ترجمانی کر رہاہے ۔مکتب تشیع کا مستقبل روشن ہے اور آنے والے کل کی حکمرانی مکتب تشیع کی ہوگی ۔ برسی کے اجتما ع سے شیخ یونس ، شیخ علی محمد اور دیگر علماء کرام نے بھی خطاب کیا ۔ پر وگرام کے آخر میں قراداد یں بھی متفقہ طور پر منظور کی گئی[/size]ں ۔