S.T.A.C MEDIA CELL NEWS
Main | | Registration | Login
 
Friday, 2026-04-03, 2:17 PM
Welcome Guest | RSS
Site menu
Section categories
Local News [43]
Local News of Gilgit Baltistan
Our poll
Do u Like New Look Of Our Site?
Total of answers: 57
Statistics

Total online: 1
Guests: 1
Users: 0
Login form
Main » 2011 » March » 1 » گلگت میں ٹارگٹ کلنگ کے دو واقعات ایک شیعہ نوجوان شہید مارکٹیں بند سڑ کیں سنسان سیکورٹی مزید سخت
12:21 PM
گلگت میں ٹارگٹ کلنگ کے دو واقعات ایک شیعہ نوجوان شہید مارکٹیں بند سڑ کیں سنسان سیکورٹی مزید سخت
گلگت میں ٹارگٹ کلنگ کے دو واقعات ایک شیعہ نوجوان شہید مارکٹیں بند سڑ کیں سنسان سیکورٹی مزید سخت 


گلگتّ ( سید وقار رضوی سے) گلگت شہر میں ٹارگٹ کلنگ کے دو الگ اکگ واقعات میں ایک شیعہ نوجوان شہید جبکہ ایک زخمی ہوگیا ہے پولیس ذرائع کے مطابق اتوار کی شام سات بجے کے قریب گلگت شہر کے علاقے ڈومیال میں TNA ( تنظیم نوجوانان ا ہلیسنت) کے دہشت گردوں نے دنیور سے تعلق رکھنے والے 22 سالہ نوجوان اختر علی ولد اشدار علی پر پستول سے فائزنگ کردی جس کے نتیجے میں گولی ان کے سر پر لگی اور وہ موقع پر ہی شہید ہوگئے شہید ڈومیال میں سیمنٹ کے بلاک بنا کر مزدوری کرتا تھا اور ساتھ ساتھ اپنی تعلیم بھی حاصل کر رہا تھا ٹارگٹ کلنگ کا دوسرا واقعہ بھی اتوار ہی کی شام اس واقعے کے کچھ دیر بعد ڈومیال میں پرانا جگوٹ اڈہ کے قریب پیش آیا جب TNA ہی کے دہشت گردوں نے ضلع غذر کے علاقے یاسین سے تعلق رکھنے والے ایک شخص اکبر ولد ادینہ پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں گولی ان کی ایک ٹانگ پر لکی اور وہ ذخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔ادھر مرکزی انجمن امامیہ گلگت کے صدر سید احمد علی شاہ ، مرکزی شیعہ طلباء ایکشن کمیٹی کے صدر حیدر رضا اور متحدہ شیعہ طلباء محاز کے صدر عارف حسین نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت گلگت شہر میں اپنی رٹ قائم کرنے میں ناکام ہوچکی ہے انہوں نے مزید کہا کہ پولیس اور سکیورٹی ادارے گلگت شہر میں امن 
قائم کرنے میں مخلص نہیں ہیں اور دہشتگردوں کو کھلی چھٹی دی گئی ہے جس کی وجہ سے دن بدن دہشتگروں کے حوصلے بلند ہو رہے ہیں ۔ 

Category: Local News | Views: 457 | Added by: stmkazmi | Rating: 0.0/0
Total comments: 0
Name *:
Email *:
Code *:
Search
Calendar
«  March 2011  »
Su Mo Tu We Th Fr Sa
  12345
6789101112
13141516171819
20212223242526
2728293031
Entries archive
Site friends
  • Create a free website

  • Shia Tulbah Action Committee Gilgit Baltistan © 2026