شہدائے سانحہ ۱۹۸۸ گلگت  بلتستا ن کو خراج عقیدت پیش کرنے اور شہدا کے پاکیزہ لہو سے تجدید عہد کے لئے سالانہ مرکزی پروگرام اتوار مئی۲۹ کو مرکزی امامیہ جامع مسجد گلگت میںمنعقد ہورہا ہے جس میں ملک بھر سے جید علما کرام اور عمائدین ، مختلف تنظیموں کے عہدیداران سمیت گلگت بلتستان کے طول وعرض سے ہزاروں کی تعدادمیں مومنین شرکت کرینگے۔
اس بات اعلان مرکزی انجمن امامیہ گلگت کے ترجمان نے ایک پریس کانفرس میں کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ برسی کا یہ مرکزی پروگرام مرکزی انجمن امامیہ کے زیر اہتمام تمام ملی تنظموں کے تعاون سے منعقد کیا جائیگاجن میں شیعہ علما کونسل، مرکزی شیعہ طلبا ایکشن کمیٹی ، مرکزی سبیل آرگنائزیشن، آئی ایس او ، جے ایس او اورمرکزی خدام اہلبیت شامل ہیں۔