Main » 2011»May»31 » شہدائے سانحہ ۸۸ گلگت بلتستان کی برسی کا عظیم الشان اجتماع ،
1:37 AM
شہدائے سانحہ ۸۸ گلگت بلتستان کی برسی کا عظیم الشان اجتماع ،
شہدائے سانحہ ۸۸ گلگت بلتستان کی برسی کا عظیم الشان اجتماع ،
۱۹۸۸میں جنرل ضیاالحق کی سرپرستی میں گلگت بلتستان کے مظلوم شیعہ مسلمانوں پر لشکر کشی کے باعث آج بھی یہ جنت نظیر خطہ فرقہ واریت کی آگ میں جل رہا ہے۔ حکومت گلگت بلتستان میں مستقل قیام امن کیلے معاشرے میں جزا اور سزا کا قانون نافذ کرے اور امن پسند اور محب وطن افراد اور شر پسندوں اور استحکام پاکستان کے دشمنوں کو ایک ہی لڑی میں پرونے اور تواز ن کی ظالمانہ پالیسی کی بجائے معاشرے میں میرٹ کی بالادستی کو قائم کرے۔ حجتہ الاسلام آغا سید راحت حسین الحسینی ، علامہ شیخ مرزہ علی اور دیگر مقررین کا اجتماع سے خطاب ۔ گلگت : شہدائے سانحہ ۱۹۸۸گلگت بلتستان کی برسی کا مرکزی پروگرام مرکزی انجمن امامیہ ، شیعہ علما کونسل، شیعہ طلباایکشن کمیٹی، مرکزی سبیل آرگنائزیشن ، جے ایس او اور آئی ایس او کے زیر اہتمام مشترکہ طور پر مرکزی امامیہ جامع مسجد گلگت میں منعقد ہوا جس میں علاقہ بھر سے ہزاروں کی تعداد میں مومنین نے شہدا سے تجدید عہد اور انکو خراج عقیدت پیش کرنے کےلئے جوق در جق شرکت کی۔ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے امام جمعہ والجماعت حجتہ الاسلام علامہ سید راحت حسین الحسینی نے کہا کہ میں جنرل ضیاالحق کی سرپرستی میں گلگت بلتستان کے مظلوم شیعہ مسلمانوں پر لشکر کشی کے باعث آج بھی یہ جنت نظیر خطہ فرقہ واریت کی آگ میں جل رہا ہے۔ حکومت گلگت بلتستان میں مستقل قیام امن کیلے معاشرے میں جزا اور سزا کا قانون نافذ کرے اور امن پسند اور محب وطن افراد اور شر پسندوں اور استحکام پاکستان کے دشمنوں کو ایک ہی لڑی میں پرونے اور تواز ن کی ظالمانہ پالیسی کی بجائے معاشرے میں میرٹ کی بالادستی کو قائم کرے۔ انہوں نے کرم ایجنسی کی نا گفتہ بہ صورتحال پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسے وفاقی حکومت کی بد ترین نااہلی اور ناکامی سے تعبیر کیا اور حکام بالا کو متنبہ کیا کہ فوری طور پر کرم ایجنسی میں بھی استحکام پاکستان کے خلاف پرسرپیکار دہشت گردوں کیخلاف سوات اور وزیرستان طرز کا فوجی آپریشن شروع کرکے ٹل پارہ چنار شاہراہ کو بھی شیعہ مسافروں کیلئے محفوظ بنایا جائے۔
اس موقع پر اپنے خطاب میں شیعہ علما کونسل ضلع گلگت کے صدر حجتہ الاسلام علامہ شیخ مرزہ علی نے گلگت بلتستان کی صوبائی حکومت سے موجودہ پیکچ کو آئینی تحفظ دیکر گلگت بلتستان کو با ضابطہ طور پر ملک کا صوبہ بنوانے اور معاشرے میں عدل و انصاف کو رواج دینے اور گزشتہ کئی برسوں سے ناکردہ گناہوں کی پاداش میں گلگت کی مختلف جیلوں میں تمام بیگناہ شیعہ اسیروں کو فی الفور رہا کرنے، متنازعہ سرکاری نصاب تعلیم پر پابندی عائد کرنے اور شیہد علامہ سید ضیا الدین رضوی سمیت دیگر تمام شہدائے ملت جعفریہ کے حقیقی قاتلوں کو گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دینے کا پر زور مطالبہ کیا۔
Mr Mir Ali. Although u totally reserved the right to express ur own views but it does ' nt meant, this is collective voice of shia community of GB, we will continue our struggle for rights with in the boundaries o pakistan Inshllah
We will never forget this event and thos who were responsible. Our Religious figures should support the nationalist movement rather then Pakistani Political parties. We are not constitutional citizens of Pakistan therefor joining Pakistani political parties is like "guest without request" . Only freedom of our state gaurantees our freedom of religion, otherwise we will be forced to accept what ever the mejority forces upon us!