S.T.A.C MEDIA CELL NEWS
Main | | Registration | Login
 
Friday, 2026-04-03, 5:14 PM
Welcome Guest | RSS
Site menu
Section categories
Local News [43]
Local News of Gilgit Baltistan
Our poll
Do u Like New Look Of Our Site?
Total of answers: 57
Statistics

Total online: 1
Guests: 1
Users: 0
Login form
Main » 2011 » July » 3 » شہید اسلام علامہ سید ضیاء الدین رضوی کے قتل میں ملوث قاری ندیم استوری کی گرفتاری قابل ستائش اقدام ہے۔ علامہ سید راحت الحسینی
9:49 AM
شہید اسلام علامہ سید ضیاء الدین رضوی کے قتل میں ملوث قاری ندیم استوری کی گرفتاری قابل ستائش اقدام ہے۔ علامہ سید راحت الحسینی
گلگت:۔ امام جمعہ و الجماعت مرکزی امامیہ جامع مسجد گلگت حجۃ السلام علامہ سید راحت حسین الحسینی نے خطبہ جمعہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ شہید اسلام و قرآن، داعی اتحاد بین المسلمین، حجۃ الاسلام علامہ سید ضیاء الد ین رضوی کی شہادت کو چھ سال کا طویل عرصہ بیت جانے کے بعد بلاآخر پہلی مرتبہ شہید کے پیروکاروں کو شہید ؒ اور انکے ساتھیوں کے سنگین اور گلگت بلتستان کی تاریخ کے بدترین و دلخریش سانحے میں ملوث ماسٹر مائنڈ قاری ندیم استوری کی راولپنڈی سے گرفتاری کی خبر نے قدرے مطمئن کر دیا ہے اور اس حکومتی اقدام سے جہاں یہ بات ثابت ہوئی ہے کہ اگر ریاستی ادارے اپنی ذمہ داریاں نیک نیتی اور غیر جانبداری سے انجام دیں تو کوئی مجرم چاہے اسکے ہاتھ کتنے ہی لمبے کیوں نہ ہوں قانون کی گرفت سے بچ نہیں سکتا۔ وہاں اس واقعے سے یہ بات بھی عیاں ہوتی ہے کہ اگر معاشرے میں جزاء و سزاء کا قانون عملی طور پر نافذ ہو تو عوام کا حکومتی اداروں پر اعتماد بحال ہو سکتا ہے اور معاشرے سےفرقہ واریت، مذہبی انتہاپسندی، دہشت گردی اور انتہا پسندی جیسے ناسور جو بلا شبہ ملکی استحکام و سلامتی کیلئے بہت بڑا خطرہ ہیں سے باآسانی چھٹکارا پایا جا سکتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ گلگت بلتستان کے غیور و مظلوم عوام بھی گزشتہ کئی برسوں سے (ماضی کے ضمیر رو ش حکمرانوں کے بوئے ہوئے فرقہ واریت کے زہر جو آج ایک تناور درخت بن کر معاشرے کو دیمک کی طرح چاٹ رہا ہے ) کی زد میں ہیں اور مذہب کے نام پر نام نہاد مذہب پرست جنونی اب تک اس دھرتی ماں کے کئی بیگناہ سپوتوں کو اپنی تنگ نظری کا نشانہ بنا چکے ہیں اور تاحال یہ سلسلہ جاری ہے ۔
ہم سجھتے ہیں کہ شہید مظلوم علامہ سید ضیاء الدین رضوی  کے سنگین قتل کیس میں ملوث ماسٹر مائنڈ قاری ندیم استوری کی گرفتاری واقعا ایک مثبت پیشرفت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کا قابل ستائش اقدام ہے تاہم اب دیکھنا یہ ہے کہ عدلیہ بغیر کسی دباو کے قاری ندیم اور اسکے نیٹ ورک سے منسلک شدت پسندوں کو اپنے انجام تک پہنچانے میں کامیاب ہوتی ہے کہ نہیں؟
Category: Local News | Views: 217 | Added by: stmkazmi | Rating: 0.0/0
Total comments: 1
1 ALI RAZA  
0
HAM IN HALAT KA MUKABILA KISTARA KARNA CHAHEYEA

Name *:
Email *:
Code *:
Search
Calendar
«  July 2011  »
Su Mo Tu We Th Fr Sa
     12
3456789
10111213141516
17181920212223
24252627282930
31
Entries archive
Site friends
  • Create a free website

  • Shia Tulbah Action Committee Gilgit Baltistan © 2026