| Statistics |
Total online: 1 Guests: 1 Users: 0 |
|
Main » 2010 » May » 30 » پانی کاریلا سپل وے عبور کرگیا، کٹاﺅ شروع
3:00 PM پانی کاریلا سپل وے عبور کرگیا، کٹاﺅ شروع |
عطاآبادہنزہ( )پاکستان میں قدرتی آفات سے نمٹنے کے قومی ادارے کے سربراہ لیفیننٹ جنرل ( ر) ندیم احمد نے کہاہے کہ 4جنوری2010 کو لینڈ سلائیڈنگ سے عطا آباد کے مقام پر بننے والی جھیل سے پانی کااخراج آبی گزرگاہ سے شروع ہوگیاہے اوراس کی رفتار میں بتدریج اضافہ ہو رہا تتوقع ہے کہ جھیل سے پانی کی مجموعی طورپر بڑی لہر / ریلا آئندہ24سے36گھنٹوں کے دوران آئے گا یہ بات انہوںنے جمعہ کی صبح عطا آباد جھیل کی صورتحال کاجائزہ لینے کے بعد ہنزہ اورگلگت میںصحافیوں سے بات چیت کے دوران بتائی انہوںنے کہاکہ جھیل میں پانی کی آمدمیں اضافے کے باعث سپل وے میں پانی نے انتہائی حد کوتوعبورکرلیاہے لیکن اس کے آگے اس دوران مٹی یا پتھر گرنے کی وجہ سے اس کی رفتارمیںکمی آگئی ہے تاہم وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ پانی کی رفتار میں اضافہ ہورہاہے انہوںنے بتایا کہ جھیل میں پانی کی آمد3ہزار کیوسک ہے اورسپل وے میں اتنی زیادہ مقدارمیںپانی نہیں سما سکتاہے اس لئے پانی کی آمد میں اضافے کی وجہ سے اس کے دباﺅ میں بھی اضافہ ہوگا اور اس صورتحال میں لگتا یہی ہے کہ اگلے24سے 36گھنٹوں میں جھیل کا مجموعی بڑا ریلا آئے گا چیئرمین قومی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے بتایا کہ جھیل کا معائنہ کرنے کیلئے آنےوالے نیسپاک اورعالمی ماہرین کے مطابق آئندہ 24 سے36 گھنٹے کریٹیکل ہوسکتے ہیں انہوں نے بتایا کہ سپل وے کے راستے پانی کے اخراج کے دوران زمینی کٹاﺅں کاعمل بھی تیز ہوگا اور ایک وقت ایسا بھی آئے گا جب جھیل سے پانی کابڑا ریلا نکلے گا اوروہ نقصان دہ بھی ثابت ہوسکتا ہے انہوںنے بتایا کہ پانی بڑھنے کے ساتھ ساتھ کٹاﺅ کاعمل بھی تیز ہوگا کیونکہ یہ علاقے ریتلا ہے اوراس میں ریت اورنرم مٹی ہے جو پانی کو سہار نہیں سکیں گے لیفٹیننٹ جنرل (ر) ندیم احمد نے کہا کہ سپل وے کے دونوں اطراف اورملبہ کے نتیجے جو بڑے پتھر ہیں وہ پانی کو ضرور روکیںگے تاہم اب دیکھنا یہ ہے کہ بڑے بڑے پتھر اور بولڈرز پانی کے بہاﺅ اورکٹاﺅ کو کتنی دیر تک روکتے ہیںجنرل (ر) ندیم احمد نے بتایا کہ جدید کلوز سرکٹ کیمروں کی مدد سے جھیل سے پانی کے اخراج کی نگرانی کی جارہی ہے اس لئے جونہی کٹاﺅ کاعمل تیز ہوگا الارمینگ نظام بجا دیا جائے گا اور لوگوں کو اس سلسلے میں ابھی آگاہ کررہے ہیں اورریڈیو پاکستان گلگت سے خصوصی نشریات چلا رہے ہیں تاکہ وہ تمام حفاظتی انتظامات جو ہم نے کئے ہیں ان پر سوفیصد عملدرآمد کیاجاسکے انہوںنے کہا کہ جھیل ٹوٹنے کی صورت میں املاک کو ضرورنقصان ہوگا پلوں ،لوگوں کے مکانوں ، باغات اور اراضی زیرآب آئےگی لیکن ہماری کوشش یہی ہے کہ کہ انسانی جانوں کا نقصان نہ ہو انہوںنے اس توقع کابھی ا ظہارکیاکہ پانی کے بہاﺅ کو تیز ہونے میں وقت لگے گا لیکن اس کے باوجود ہمیں آئندہ بارہ گھنٹوں تک اس پر گہری نظر رکھنا ہوگی جس کے بعد اس کی حالت دیکھ کر اقدامات کئے جائیں گے۔
|
|
Category: Local News |
Views: 335 |
Added by: stmkazmi
| Rating: 0.0/0 |
|
|
|