S.T.A.C MEDIA CELL NEWS
Main | | Registration | Login
 
Saturday, 2026-04-04, 11:45 PM
Welcome Guest | RSS
Site menu
Section categories
Local News [43]
Local News of Gilgit Baltistan
Our poll
Do u Like New Look Of Our Site?
Total of answers: 57
Statistics

Total online: 1
Guests: 1
Users: 0
Login form
Main » 2010 » July » 13 » حکومت مارچ۲۰۰۹ء کے معاہدہ اسلام آباد پر عمل درآمدکراتے ہوئے فوری طور پرمتنازعہ نصاب تعلیم پرپابندی عائد کرتے مرکزی شیعہ طلباء ایکشن کمیٹی
9:23 PM
حکومت مارچ۲۰۰۹ء کے معاہدہ اسلام آباد پر عمل درآمدکراتے ہوئے فوری طور پرمتنازعہ نصاب تعلیم پرپابندی عائد کرتے مرکزی شیعہ طلباء ایکشن کمیٹی
حکومت مارچ۲۰۰۹ء کے معاہدہ اسلام آباد پر عمل درآمدکراتے ہوئے فوری طور پرمتنازعہ نصاب تعلیم پرپابندی عائد کرتے ہوئے سب کیلئے قابل قبول نصاب تعلیم رائج کرکے ملت جعفریہ کے دیرینہ مطالبہ پرعمل درآمدکرائے۔
مرکزی شیعہ طلباء ایکشن کمیٹی گلگت بلتستان

گلگت( امامیہ نیٹ نیوز) شیعہ طلباء ایکشن کمیٹی گلگت بلتستان کا ہنگامی اجلاس مرکزی صدر برادر سیدوقار رضوی کی صدارت میں مرکزدفتر میں منعقدہواجس میں علاقہ بھر سے کثیرتعداد میں تنظیمی کارکنان اورمختلف تعلیمی اداروں کے نمائندہ شیعہ طلباء نے شرکت کی ۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی صدر برادر سید وقاررضوی نے متعدد وعدوں اورمعاہدوں کی منظوری کے باوجود تاحال ملت جعفریہ کے دیرینہ مطالبے سب کیلئے قابل قبول نصاب تعلیم پر عمل درآمد میں بلا جواز تاخیر پر شدید غم وغصے اور تشویش کااظہار کرتے ہوئے حکام بالا بالخصوص وفاقی حکومت سے یہ پر زور مطالبہ کیا ہے کہ مارچ۲۰۰۹ء کے معاہدہ اسلام آباد پر عمل درآمدکراتے ہوئے فوری طور پرمتنازعہ نصاب تعلیم پرپابندی عائد کرتے ہوئے سب کیلئے قابل قبول نصاب تعلیم رائج کرکے ملت جعفریہ کے دیرینہ مطالبہ پرعمل درآمدکرائے۔
انہوں نے مزیدکہاکہ شہید راہ حق علامہ سید ضیاء الدین رضوی کی وارث تنظیم شیعہ طلباء ایکشن کمیٹی کے باشعور ، باعمل اور پر عزم طلباء عقیدے اورمذہب کے تحفظ ، مشن شہید رضویؒ کے احیاء اورملک عزیز پاکستان کی نظریاتی وجغرافیائی سرحدوں کے تحفظ کیلئے کسی بھی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے اور ہمارے پائیہ استقامت میں قطعاً کوئی لغزش نہیں آئیگی۔
Category: Local News | Views: 292 | Added by: stmkazmi | Tags: Nisab e taleem gilgit shia curricul | Rating: 0.0/0
Total comments: 0
Name *:
Email *:
Code *:
Search
Calendar
«  July 2010  »
Su Mo Tu We Th Fr Sa
    123
45678910
11121314151617
18192021222324
25262728293031
Entries archive
Site friends
  • Create a free website

  • Shia Tulbah Action Committee Gilgit Baltistan © 2026