| Statistics |
Total online: 1 Guests: 1 Users: 0 |
|
Main » 2011 » January » 5 » گلگت : کالعدم تنظیموں کی شرانگیز سرگرمیاں حساس خطے کے امن و امان کیلئے سنگین خطرہ ہے ۔ مرکزی شیعہ طلباء ایکشن کمیٹی
11:07 AM گلگت : کالعدم تنظیموں کی شرانگیز سرگرمیاں حساس خطے کے امن و امان کیلئے سنگین خطرہ ہے ۔ مرکزی شیعہ طلباء ایکشن کمیٹی |
گلگت(امامیہ نیٹ نیوز ) مرکزی شیعہ طلباء ایکشن کمیٹی گلگت بلتستان کی نئی
مرکزی کابینہ کے انتخاب کیلئے جنرل باڈی میٹنگ گزشتہ روزمرکزی دفتر میں
منعقد ہوئی جس کی صدارت نومنتخب مرکزی صدر برادر سید حیدر رضا نے کی ۔
اجلاس میں گلگت شہر اور مضافات میں نئے ناموں سے سرگرم کالعدم شدت پسند
تنظیموں کی شر انگیز سرگرمیوں اور ملک کے دیگر شہروں سے آئے روز مختلف
جلسے اور ریلیوں میں شرکت کیلئے آنے والے کالعدم شدت پسندتنظیموں کے
رہنماوں کی گلگت آمد اور اس جنت نظیر خطے کو اپنی شر انگیز اور فرقہ واریت
پر مبنی تقاریر کے زریعے ایک مرتبہ پھر آگ و خون کی ہولی میں دھیکیلنے کی
سازشوں پر اپنے شدید غم و غصے اور تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ان سرگرمیوں
کو اس حساس خطے کے امن و امان اور سلامتی کیلئے سنگین خطرے سے تعبیر
کیاگیا اور گلگت بلتستان کی صوبائی حکومت سے ان شرانگیز سرگرمیوں کو سختی
سے نوٹس لیتے ہوئے نئے ناموں سے فعال ہونے والے ان شدت پسندوں کے اجتماعات
اور سرگرمیوں پر سختی سے پابندی عائد کرنے اور گلگت شہر کی مختلف دکانوں
میں نام نہاد فلاحی کاموں کی آڑ میں چندہ بکس کے زریعے رقوم اکھٹی کرنے کے
سلسلے کو بھی فورآ روکنے کا پرزور مطالبہ کیا ہے ۔
اجلاس میں اس عزم کی تجدید کا اعادہ کیا گیا کہ ملت جعفریہ علماء حق
بالخصوص حجتہ الاسلام علامہ سید راحت حسین الحسینی کی قیادت میں علاقے میں
پائیدار امن و امان کے قیام ، اتحاد بین المسلمین کے فروغ اور عدل و انصاف
پر مبنی معاشرے کی تشکیل کیلئے ہر اول دستے کا کردار اداء کرتی رہیگی۔
|
|
Category: Local News |
Views: 270 |
Added by: stmkazmi
| Rating: 0.0/0 |
|
|
|