| Statistics |
Total online: 1 Guests: 1 Users: 0 |
|
Main » 2011 » January » 18 » گلگت: باہمی سیاسی تنازعے کی بناء پر قاتلانہ حملے میں زخمی ہونے والے مسلم لیگ ( ن) گلگت کے رہنما جعفر اللہ کو سوچی سمجھی ساز ش کے تحت فرقہ وا
11:50 AM گلگت: باہمی سیاسی تنازعے کی بناء پر قاتلانہ حملے میں زخمی ہونے والے مسلم لیگ ( ن) گلگت کے رہنما جعفر اللہ کو سوچی سمجھی ساز ش کے تحت فرقہ وا |
گلگت: باہمی سیاسی تنازعے کی بناء پر قاتلانہ حملے میں زخمی ہونے والے مسلم لیگ (
ن) گلگت کے رہنما جعفر اللہ کو سوچی سمجھی ساز ش کے تحت فرقہ وارانہ رنگ دیکر سیاسی
رہنما کے پولیس ملازم بھائی کی فائرنگ سے ایک معصوم اور بزرگ شیعہ دکاندار محمد
نگین شہید؛ کنوداس کے علاقے میں شرپسندوں نے شیعہ مسجد کو آگ لگا دی ؛شہر میں حالات
کشیدہ؛ ملت جعفریہ کا شہید کی میت سمیت گورنر ہاوس کے سامنے دھرنا ؛ قائم مقام
گورنر کی جانب سے قاتل کی گرفتاری
گلگت( جعفریہ نیٹ نیوز) گزشتہ روز ایک باہمی
سیاسی تنازعے کے تسلسل میں قاتلانہ حملے میں زخمی ہونے مسلم لیگ ( ن) گلگت کے رہنما
جعفر اللہ کو سوچی سمجھی ساز ش کے تحت فرقہ وارانہ رنگ دیا گیا اور شہر کے پر امن
ماحول کوتہہ و بالا کرنے کی کوشش کرتے ہوئے امپھری کے مقام پر ایک بزرگ شیعہ
دکاندار محمد نگین کو( قاتلانہ حملے میں زخمی ہونے والے مسلم (ن) گلگت کے رہنما
جعفراللہ کے سگے بھائی عطا اﷲ خان جو کہ پولیس ملازم ہیں ) نے سرکاری رائفل سے
فائرنگ کرکے شہید کردیا جبکہ اور واقعے میں رات گئے کنوداس کے علاقے میں شر پسندوں
نے ایک شیعہ مسجد کو بھی آگ لگا دی مگر تاحال کسی بھی دہشت گرد کو گرفتار نہیں کیا
گیا۔
پیر کی صبح شہید محمد نگین کی میت کے ہمرا ء ملت جعفریہ گلگت نے علماء کرام
اور اراکین قانون ساز اسمبلی سید رضی الدین رضوی اور دیدار علی کی قیادت میں گورنر
ہاوس کے سامنے دھرنا دیا اور شر پسندوں کی شر انگیز کاروائیوں کی شدید الفاظ میں
مزمت کرتے ہوئے گورنر اوروزیر اعلی ٰ گلگت بلتستان سید مہدی شاہ سمیت گلگت بلتستان
کی صوبائی حکومت سے شہید محمد نگین سمیت کنوداس میں شیعہ مسجد کو آگ لگانے اور ایک
باہمی سیاسی تنازعے کو بلا جواز فرقہ وارانہ رنگ دیکر شہر کے امن و امان کو تہہ و
بالا کرنے والے کالعدم دہشت گرد تنظیموں کے شدت پسندوں کیخلاف سخت کاروائی کرنے اور
ان تمام واقعات کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کا پر زور مطالبہ کیا گیا۔ بعد ازاں
قائم مقام گورنر گلگت بلتستان نے دھرنے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے یقین دہانی
کرائی کے انکے تمام مطالبات پر عمل درآمد کرائے جائیگے اور کسی کو بھی اس پر امن
اور جنت نظیر خطے کے امن و امان سے کھیلنے کی اجازت نہیں دی جائیگی اور شدت پسندوں
کیساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائیگا۔
|
|
Category: Local News |
Views: 251 |
Added by: stmkazmi
| Rating: 0.0/0 |
|
|
|