S.T.A.C MEDIA CELL NEWS
Main | | Registration | Login
 
Friday, 2026-04-03, 2:17 PM
Welcome Guest | RSS
Site menu
Section categories
Local News [43]
Local News of Gilgit Baltistan
Our poll
Do u Like New Look Of Our Site?
Total of answers: 57
Statistics

Total online: 1
Guests: 1
Users: 0
Login form
Main » 2011 » January » 18 » شہید علامہ سید ضیاء الدین رضویؒ کے مشن پرکاربند رہتے ہوئے ہمارے پائیہ استقامت میں کوئی لغزش نہیں آنے دینگے۔ آغا سید راحت حسین الحسینی اور دی
11:54 AM
شہید علامہ سید ضیاء الدین رضویؒ کے مشن پرکاربند رہتے ہوئے ہمارے پائیہ استقامت میں کوئی لغزش نہیں آنے دینگے۔ آغا سید راحت حسین الحسینی اور دی

شہید علامہ سید ضیاء الدین رضویؒ کے مشن پرکاربند رہتے ہوئے ہمارے پائیہ استقامت میں کوئی لغزش نہیں آنے دینگے۔ آغا سید راحت حسین الحسینی اور دیگر مقررین کا شہید کی چھٹی برسی کے مرکزی پروگرام سے خطاب
گلگت(نمائندہ نوائے اسلام) مجاہد ملت ؛ امین وحدت ؛ داعی اتحاد بین المسلمین ؛ پیرو ولایت شہید علامہ سید ضیاء الدین رضوی اور انکے ہمراء جام شہادت نوش کرنے والے باوفا شہداء کی چھٹی برسی کے سلسلے میں مرکزی پروگرام مرکزی امامیہ جامع مسجد گلگت میں مرکزی انجمن امامیہ ؛ مرکزی شیعہ طلباء ایکشن کمیٹی ؛ مرکزی سبیل آرگنائزیشن ؛ آئی ایس او اور جے ایس او کے تحت مشترکہ طور پر منعقد کیا گیا۔ پروگرام میں علاقہ بھر سے ہزاروں کی تعداد میں مومنین شریک ہوئے۔
اس موقع پر اپنے خطاب میں حجتہ الاسلام آغا سید رحت حسین الحسینی ؛ علامہ شیخ مرزہ علی صدر شیعہ علماء کونسل ضلع گلگت ؛ سید رضی الدین رضی رضوی و دیدار علی ممبران قانون ساز اسمبلی اور دیگرمقررین نے شہید علامہ سید ضیا ء الدین رضوی ؒ کی ملت جعفریہ پاکستان کیلئے بالعموم اور ملت جعفریہ گلگت بلتستان کیلئے بالخصوص لازوال قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے اس عزم کی تجدید کا اعادہ کیا گیا کہ شہید ؒ کے مقدس مشن پر عمل پیرا رہتے ہوئے اپنے حقوق کی جنگ جاری رکھی جائیگی اور ہمارے پائیہ استقامت میں قطعاً کوئی لغزش نہیں آئییگی۔
اس موقع پر مقررین نے ملت جعفریہ کے دیرینہ مطالبے تمام مکاتب فکر کیلئے قابل قبول نصاب تعلیم کے اجراء اور متنازعہ نصاب تعلیم پر پابندی پر فوری طور پر عمل درآمد کرنے اور گلگت بلتستان میں نئے ناموں سے سرگرم عمل کالعدم شدت پسند تنظیموں کیخلاف فوری طور کریک ڈاون کرنے اور شہید علامہ سید ضیاء الدین رضویؒ سمیت دیگر تمام شہدائے ملت جعفریہ کے قاتلوں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیاگیا۔
اس موقع پر شہید رضویؒ اکیڈمی پاکستان کی طرف سے تصویری نمائش کا بھی اہتمام کیا گیا تھا۔

Category: Local News | Views: 321 | Added by: stmkazmi | Rating: 0.0/0
Total comments: 0
Name *:
Email *:
Code *:
Search
Calendar
«  January 2011  »
Su Mo Tu We Th Fr Sa
      1
2345678
9101112131415
16171819202122
23242526272829
3031
Entries archive
Site friends
  • Create a free website

  • Shia Tulbah Action Committee Gilgit Baltistan © 2026