| Statistics |
Total online: 1 Guests: 1 Users: 0 |
|
Main » 2011 » November » 19
گلگت جیسے حساس خطے میں مذموم کوششیں امن و امان کے ذمہ دار اداروں کے لئے چیلنج کی حیثیت رکھتی ہیں
۔ قائدملت جعفریہ پاکستان علامہ سیدساجدعلی نقوی کے مرکزی ترجمان نے گلگت میں بعض شرپسند عناصرکی جانب سے شہرکاامن وسکون تباہ کرنے اورفائرنگ وشرانگیزی کے واقعات کی شدیدالفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے سوچی سمجھی سازش کاحصہ قراردیتے ہوئے صورت حال کی بہتری کے لئے بلاتاخیر اقدامات اورامن و امان کے قیام کی ضرورت پرزوردیاہے ۔ایک بیان میں ترجمان نے مزیدکہا کہ محرم الحرام سےقبل گلگت جیسے حساس خطے میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی اور اتحاد و وحدت کی فضا کو مکدر کرنے کی مذموم کوششیں امن و امان کے ذمہ دار اداروں کے لئے چیلنج کی حیثیت رکھتی ہیں ۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ اس پرامن اور مثالی امن و وحدت کے خطے سے شرپسند عناصر کو نکال باہر کرنے اور ان کی غیر قانونی سرگرمیوں پر نظر رکھتے ہوئے عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے
...
Read more »
| |
|
|
|